یوم آزادی پر جہلم میں نوجوانوں میں جذبہ حب الوطنی بیدار کرنے کیلئے تاریخی نوادرات کی نمائش ہو گی

0

جہلم: یوم آزادی کو شایانِ شان طریقے سے منانے ، قوم کو قیام پاکستان کے مقاصد سے آگاہی اور نوجوان طبقات میں جذبہ حب الوطنی بیدار کرنے کے لئے حسب سابق امسال بھی 14 اگست شام کو 3 بجے تا7 بجے تک ہسٹاریکل ریسرچ اینڈ ہابی پروموشن سوسائٹی کے زیر انتظام الفلاح کمیونٹی سنٹر مشین محلہ میں تاریخی نوادرات کی نمائش منعقد ہوگی، جس میں تاریخی نوادرات ، ڈاک ٹکٹ قدیم سکوں ، کتب ، تاریخی تصاویر ، دلچسپ کرنسی نوٹ تمغہ جات کے ڈسپلے لگائے جائیں گے نمایاں کارکردگی کے حامل افراد کو صدر سوسائٹی ہذا ڈاکٹر عبدالشکور ملک ایوارڈ دیں گے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.