سول ہسپتال جہلم کے مرکزی گیٹ پر غیر قانونی چنگ چی و ویگن اسٹینڈ شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا

0

جہلم: ٹریفک پولیس کی عدم توجہی اور غفلت ، سول ہسپتال کے مرکزی گیٹ پر غیر قانونی چنگ چی و ویگن اسٹینڈ ،شہریوں کے لئے وبال جان بن گیا،شہریوں کا ڈی پی او جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق سول ہسپتال کے داخلی دروازے پر گزشتہ کئی ماہ سے قائم غیر قانونی چنگ چی اور ویگن اسٹینڈ قائم ہو چکا ہے جو شہریوں کے لئے کسی عذاب سے کم نہیں مذکورہ اسٹینڈ کی وجہ سے حادثات روز انہ کا معمول بن چکے ہیں جب کہ گیٹ کے دونوں اطراف رکشہ ،ویگنوں، گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں کی بھرمار سے ایمبولنسسز بیماروں اور ذخمیوں کو بروقت ہسپتال بھی منتقل نہیں کر پاتیں ۔

محکمہ صحت کے افسران نے درجنوں بار سرکاری اراضی پر قبضہ جمائے چنگ ڈرائیوروں کو رکشے کھڑے کرنے سے منع بھی کیا مگر بااثر افراد کی آشیر باد حاصل ہونے کیوجہ سے رکشہ ڈرائیوروں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی، ڈرائیورحضرات اورویگنوں کے ڈرائیوروں کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے تنگ آکر سول ہسپتال کی ا نتظامیہ نے ہاتھ کھڑے کر رکھے ہیں ۔

تمام تر حالات و واقعات کا علم ہونے کے باوجود ٹریفک پولیس کے ذمہ داران خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں ، ڈی ایس پی ٹریفک تمام حالات و واقعات سے آگاہ ہونے کے باوجود سول ہسپتال جیسے اہم مقامات پر ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکاروں کو تعینات نہ کرنا سوالیہ نشان ہے ۔

سول ہسپتال میں آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین نے ڈی پی او جہلم سے مطالبہ کیاہے کہ سول ہسپتال کے داخلی و خارجی کے دونوں اطراف کھڑی ہونے والی غیر قانونی ریڑھیوں ، چنگ چی رکشوں ، ویگنوں سمیت دیگر گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے تاکہ ہسپتال میں آنے جانے والے مریضوں اور ایمبولنسسز وغیرہ کو بآسانی راستہ مل سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.