محرم الحرام میں امن و امان قائم رکھنا سب کی ذمہ داری ہے۔ محمد جہانزیب اعوان،ڈاکٹر سید مصطفی تنویر

0

پنڈدادنخان (محمد امجد بٹ + آصف حیات مرزا) محرم الحرام ہمیں اسلاف کی قربانیوں اور صبر و استقامت کی یاد دلاتا ہے جبکہ ہمیں نفرتوں کو خیر آباد کہہ کر اس ماہ کا احترام بہت ضروری ہے۔

ان خیالات کااظہارڈپٹی کمشنر محمد جہانزیب اعوان ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے اسسٹنٹ کمشنر گوہر زمان وزیر،ڈی ایس پی محمد رمضان کمبوہ،ایس ایچ او عبدالغفور بٹ،چیف سیکورٹی آفیسر فرخ ڈار کے ہمراہ آج محرم الحرام کے حوالے سے جلالپور شریف ،پنن وال اور پنڈدادنخان میں یوم عاشور کے موقع پر نکلنے والے تمام جلوسوں کے راستوں کا تفصیلی دورہ کیا۔

ان کے ساتھ تحصیل امن کمیٹی کے ممبران آصف حیات مرزا، ملک غلام مصطفی مٹھو،سید واجد حسین شاہ،حکیم سید اختر بخاری،ملک سعادت اعوان،ملک الطاف،نیئر اعوان،اختر آرائیں،راجہ ابوبکر،کوثر ٹھیکیدار بھی موجود تھے۔

اس موقع پر اہلسنت والجماعت اور دوسرے تمام مسالک کے نمائندوں نے ضلعی انتظامیہ کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ انشاء اللہ ہم سب ملکر اس ماہ کو عقیدت و احترام سے منائیں گے، اور امن کو برقرار رکھنے میں ہم اپنی ذمہ داری کو پورا کریں گے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن وامان کو برقرار رکھنے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور ضلعی پولیس پوری طرح الرٹ ہیں ،تاہم ہمیں باہمی تعاون سے عوام کے جان ومال کا تحفظ ہر صورت میں یقینی بنانا ضروری ہے جس میں آپ سب لوگوں نے اہم کردارا دا کرنا ہے۔

ڈپٹی کمشنر محمد جہانزیب اعوان نے اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی صفائی اور دیگر انتظامات کو یقینی بنایا جائے جبکہ ان تمام معاملات کی آپ خود نگرانی کریں جن کو ہم ہمہ وقت چیک کرتے رہیںگے۔کیونکہ موجودہ حالات میں بین المذاہب ،اتحاد و اتفاق وقت کی اہم ضرورت اور تقاضہ ہے جسے ہم سب نے ملکر پورا کرنا ہے۔

ڈی پی او نے کہا کہ یوم عاشور پر تمام جلوس کے راستوں کو فول پروف سیکیورٹی دینے کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جن پر یقینا عمل ہوگا۔جسے ہم ملکر امن وامان کی صورتحال کو یقینی بنائیں گے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.