جہلم شہر میں گدا گروں کی بھرمار، بھیک مانگنے والوں نے پورے شہر کو یرغمال بنا لیا

0

جہلم: اندرون شہر گدا گروں کی بھرمار ،بھیک مانگنے والوں نے پورے شہر کو یرغمال بنا لیا ،قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ضلعی انتظامیہ کی رٹ ختم ہو کر رہ گئی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر کے اندرون بازاروں میں بھیک مانگنے والوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہونے سے بازار میں خریداری کرنے لے لیے آنے والی خواتین اور تاجروں کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہو گیا، گاہکوں سے زیادہ گداگروں کی تعداد سے تاجر چکرا کر رہ گئے ۔

بھیک مانگنے والوں میں بڑی تعداد نوجوان لڑکیوں اور بچوں کی ہے بھیک مانگنے کی آڑ میں نوجوان لڑکیوں کا گروہ جسم فروشی کا دھندہ بھی کر رہا ہے جس کے باعث نوجوان نسل تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے لیکن اس سلسلہ میں تھانہ سٹی پولیس اور دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں اور این جی اوز کی کارکردگی سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے ۔

شہریوں اور تاجروں نے ،کمشنر راولپنڈی ،ڈپٹی کمشنرجہلم ، ڈی پی اوجہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ بھیک مانگنے اور اسی آڑ میں فحاشی پھیلانے والے گداگروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرکے بھکاریوں کو دارالامان منتقل کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں تاکہ شہری بغیر کسی خوف کے خریداری کر سکیں۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.