دینہ شہر میں گیس سلنڈر کی غیر قانونی ری فلنگ کا دھندہ عروج پر، انتظامیہ خاموش

0

دینہ: شہر میں گیس سلنڈر کی غیر قانونی ری فلنگ کا دھندہ عروج پر ،انتظامیہ نے چشم پوشی اختیار کر لی جوکہ کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے ،اس سے قبل بھی دینہ میں ری فلنگ کے دوران بڑے حادثات رونما ہو چکے ہیں ،ری فلنگ شہر کی اندرونی مارکیٹوں میں کی جاتی ہے جہاں عوام کے رش کے باعث جانی نقصان کے خدشات پائے جاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دینہ شہر و گرد و نواح میں سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی گیس سلنڈر ری فلنگ کا دھندہ عروج پر ہے ۔دینہ شہر کی آبادی والے مارکیٹوں میں چھپ کر گیس ری فلنگ کی جاتی ہے جو کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے، اس سے قبل بھی دینہ شہر میں دوران ری فلنگ بڑے حادثات رونما ہو چکے ہیں جس سے نہ صرف آس پاس کی دوکانوں کو نقصان پہنچا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ آگ سے جھلسنے کا واقعات بھی رونما ہوئے ہیں۔

پیسوں کی لالچ انسان کو اندھا کر دیتی ہے اور وہ ناجائز طریقوں سے پیسے کمانے کے چکر میں پڑ کر نہ صرف اپنا جانی نقصان کر بیٹھتے ہیں بلکہ وہ دوسری انسانی جانوں سے بھی کھیل رہے ہیں ۔گیس ری فلنگ میں انتہائی ناقص آلات کا استعمال اور ناتجربہ کاری کے ساتھ ساتھ غیر قانونی فعل کو بغیر کسی خوف و خطر کیا جا رہا ہے ۔انتظامیہ نے اس اہم مسئلہ سے چشم پوشی اختیار کر رکھی ہے ۔گیس سلنڈر دوکانوں بھی اس کے علاوہ بھی حفاطتی اقدامات کی کمی پائی جاتی ہے ۔

عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم ،اسسٹنٹ کمشنر دینہ سے مطالبہ کیا ہے کہ دینہ شہر میں غیر قانونی ری فلنگ کرنے والے افراد کے خلاف فوری طور پر سخت سے سخت ایکشن لیا جائے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.