چین کے ساتھ تجارتی معاہدوں سے بیروزگاری اور غربت کے خاتمے میں بھی مدد ملے گی۔ چوہدری فرخ الطاف

0

جہلم: وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین کے پاکستانی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے، سی پیک ترقی کا نیا دروازہ ہے جس سے نئے تجارتی تعلقات بھی استوار ہونگے۔

ان خیالات کا اظہارپاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف نے جہلم پریس کلب کے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ سی پیک ترقی اور خوشحالی کا راستہ ہے ، پاک چین اقتصادی راہداری سے فاصلوں میں کمی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک کو حقیقی ترقی و خوشحالی کے راستے پر گامزن کرنے کے لئے کمربستہ ہے چین کے ساتھ تجارتی معاہدوں سے بیروزگاری اور غربت کے خاتمے میں بھی مدد ملے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.