Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

جہلم میں غیر قانونی تجاوزات کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر محمد جہانزیب اعوان

0

جہلم: غیر قانونی تجاوزات کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس میں ضلعی انتظامیہ جہلم نے اندرون شہر مختلف بازاروں اور شاہراوں میں دکانداروں کو اپنا سامان دوکانوں کے اندر رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر جہلم محمد جہانزیب اعوان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرزاور ایم سی ریگولیشنز تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ غیر قانونی تجاوزات کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا اس سے اندرون شہر کی ٹریفک متاثر ہو رہی ہے ۔ انہوں نے تمام دکانداروں کو ان کی غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے اور سامان دکانوں کے اندر رکھنے کی ہدایت کی ہے، ضلعی انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں اور تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن کی بھر پور حمایت کریں گے ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ شہر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات میں بہتری لائی جا رہی ہے میونسپل کمیٹی کے افسران سے روزانہ کی بنیاد پر صفائی کے سلسلے میں رپورٹ طلب کی جا رہی ہے ۔جہلم ایک خوبصورت شہر ہے اور اس کو بہتر بنانے میں عوام بھی اپنا حصہ ڈال کرمتعبر شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.