قومی وسائل لوٹنے والے قوم کے مجرم ہیں ایسے سیاستدان کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔ ڈاکٹر فضل الحق

0

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری فرخ الطاف کے ترجمان ڈاکٹر فضل الحق (فضلی) نے کہا کہ قومی وسائل لوٹنے والے قوم کے مجرم ہیں ایسے سیاستدان کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر اعظم عمران خان وطن عزیز کو معاشی اور اقتصادی مسائل سے نجات دلانے میں انشاء اللہ کامیاب ہونگے ۔

انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم کو قوم کا مکمل اعتمادحاصل ہے اور ان کی قیادت میں تبدیلی کا آغاز ہو چکاہے ، صاف ستھری عوامی خدمت کی سیاست کو فروغ دینے کے لئے دن رات کام کیا جارہاہے ، تحریک انصاف میرٹ اور گڈ گورننس کو یقینی بنائے گی اور حکومت غیر ملکی قرضوں کی بجائے اپنے وسائل سے ڈیم بنا کر دکھائے گی، وزیر اعظم عمران خان نے کسی بھی کرپٹ سیاست دان کو این آر او نہ دینے کا فیصلہ کرکے قوم کے دل جیت لئے ہیں اب چور اور ڈاکو ملک سے فرار ہونے میں کسی صورت بھی کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں چوروں کو این آر او دیکر فرار کرایا جاتا رہا، جس کی وجہ سے چوروں نے دوبارہ اقتدار میں آکر قومی خزانے کو ایسا ٹیکہ لگایا جس کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ کرپٹ عناصر جتنا بھی چاہیں اتحاد بنا لیں لیکن وہ اپنے انجام سے نہیں بچ سکیں گے ، پاکستان کو 100 ارب ڈالر کا مقروض کرنے اور قومی معیشت کو تباہی کے دہانے پر لانے والے کسی صورت نہیں بچ سکیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.