دینہ میں واپڈا کا ملازم دوران ڈیوٹی ہارٹ اٹیک کے باعث چل بسا

0

دینہ: واپڈا ملازم چوہدری محمد حنیف دوران ڈیوٹی ہارٹ اٹیک کی وجہ سے خالق حقیقی سے جا ملا ،مرحوم انتہائی ملنسار ،مخلص طبیعت کے مالک تھے ،واپڈا سروس کے دوران عوام کے ساتھ تعاون اور ہمدردی کے جذبات رکھتے تھے ،ان کی وفات پر اہلیان علاقہ افسردہ ،نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت ،ہر انکھ اشکبار تھی ،نماز جنازہ کے بعد مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل دینہ کی یونین کونسل لدھڑ کے علاقہ جلوچک نکودر کے رہائشی واپڈا آفس نمبر 2دینہ کے فورمین اور ہردلعزیز شخصیت چوہدری محمد حنیف دوران ڈیوٹی اچانک ہارٹ اٹیک ہونے کی وجہ سے وفات پا گئے ۔مرحوم ایک انتہائی نفیس انسان اور عوام کے دلوں میں جگہ رکھنے والے انسان تھے ۔

دوران ڈیوٹی انہوں نے عوامی مسائل کو ترجیع بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی اور زندگی پوری میں اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے سر انجام دی ۔اہلیان علاقہ ان کی وفات پر افسردہ تھی ۔ان کی وفات کی خبر علاقے بھر میں سوگ کی فضا قائم ہو گئی ،ہر انکھ اشکبار تھی ۔مرحوم کی میت جب گھر پہنچی تو ہر طرف کہرام مچ گیا۔

نماز جنازہ میں قاری عابد نوشاہی نے خصوصی خطاب کیا جب کہ نمازہ جنازہ میں واپڈا آفیسران و اہلکاران ،ڈاکٹرز ،وکلاء صحافی برادری تاجر برادری سیاسی و سماجی شخصیات سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔پیر سید حسنات حسین شاہ نے نماز جنازہ پڑھائی ،نماز جنازہ کے بعد مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.