جہلم پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں، متعدد ملزمان گرفتار، منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد

0

جہلم: ڈاکٹر سید مصطفی تنویرڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکی ہدایت پر جہلم پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں، متعدد ملزمان گرفتار، منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پرتھانہ سٹی کے طارق محمودASIنے نوید امجد ولد امجد علی قوم اعوان سکنہ محلہ نثار آباد پنن وال تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم ، محمد عمران ،تھانہ دینہ کے محمد ارشد ASIنے کرایہ داری یکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر محمد ارشد ولد رشید احمد سکنہ پپلی ڈاکخانہ چک نمبر44تحصیل پھالیہ ضلع منڈی بہاؤالدین، تصور عباس ولد صوفی سکنہ چارلی تحصیل وضلع چکوال ، محمد فیاض ولد اللہ بخش سکنہ اوچ گیلانی تحصیل احمد پور ایسٹ ضلع بہاولپور، فضل رحیم ولد نور حکیم سکنہ جلال آباد ضلع ننگر ہر، اکرام اللہ ولد ابراہیم سکنہ جلال آباد افغانستان، اسد اللہ ولد زراخمت سکنہ ننگر ہر افغانستان ، میاں اخلاق ولد غلام صفدر سکنہ بادشاہ پور تحصیل ملکوال ضلع منڈی بہاؤالدین۔

اظہر اقبال ASIنے مخبر خاص کی اطلاع پر شہباز طارق اور شیراز طارق پسران طارق محمود سکنہ محلہ خلیل آباد دینہ تحصیل دینہ ضلع جہلم سے10/10لیٹر شراب ،محمد سجاد ASIنے دوران گشت ملزم شہزاد طارق ولد طارق محمود قوم کھوکھر سکنہ محلہ خلیل آباد دینہ سے 10لیٹر شراب ،تھانہ پنڈ دانخان کے محمد ریاض ASIنے اسلحہ آرڈینس کی خلاف ورزی کرنے پردوران گشت ملزم فاروق حسین ولد نثار عباس قوم اعوان سکنہ محلہ پیر بخش کھیوڑہ سے رائفل 12بور شارٹ گن معہ 2 کارتوس ۔

تھانہ صدر کے غلام مجتبیٰ ASIنے دوران تفتیش مقدمہ نمبر292/18بجرم392ت پ تھانہ صدر ملزم محمد ندیم ولد نور محمد قوم ترکھان سکنہ دھنیالہ تحصیل دینہ ضلع جہلم سے پسٹل 30بور معہ 5روند،تھانہ للہ کے محمد اکرم SIنے دوران تفتیش مقدمہ نمبر81/18بجرم324ت پ تھانہ لِلہ ملزم محمد بلال ولد محمد اسلم قوم مرنال سکنہ ویسٹ کالونی جہلم سے چھری ،تھانہ سوہاوہ محمد گلزار ASIنے بھی کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پرصداقت علی سکنہ نور پور ضلع خوشاب،حسنین سکنہ غلام آباد ضلع فیصل آباد،فیاض احمد سکنہ محلہ جامعہ مسجد جی ٹی روڈ ینہ اور شفیق اختر سکنہ مندرہ ضلع راولپنڈی سے 10لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.