پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام رائج کرنے کی منظوری، پڑھے لکھے اور نئے چہرے سامنے آنے کا امکان

0

جہلم: پنجاب میں پی ٹی آئی نے اپنا نیا بلدیاتی نظام متعارف کروادیا، اب زیادہ تر پڑھے لکھے اور نئے چہرے سامنے آئیں گے ، نئے بلدیاتی نظام میں تعلیم کی شرح مقرر کردی گئی ، جس کیوجہ سے سابقہ روایتی سیاستدان اور ان پڑھ ٹولا اب اس دوڑ سے باہر ہو جائے گا۔

اب یونین کونسل ناظم کے لئے بی اے ، نائب ناظم کے لئے ایف اے اور کونسلر کے لئے میٹرک پاس ہونا ضروری قراردے دیا گیا ،اپنے کاغذات نامزدگی کے ساتھ اپنی سند لگانا بھی لازمی ہوگا، امید ہے کہ نئے نظام کے تحت ہونے والے بلدیاتی الیکشن سے تبدیلی آئے گی اور روایتی سیاست سے چھٹکارہ حاصل ہوگا اور نئے لوگ عوام کے حقوق اور بہتری کے لئے کام کریں گے ۔

جہلم سمیت پنجاب بھر میں پی ٹی آئی نے اپنا نیا بلدیاتی نظام متعارف کروادیاہے ، جس میں نئے بلدیاتی نظام میں تعلیم کی شرح مقرر کردی گئی ہے ، جس کے باعث سابقہ روایتی سیاستدانوں کا ان پڑھ ٹولا اب اس نظام سے باہر ہو جائے گا، تعلیمی لحاظ سے اب یونین کونسل ناظم کے لئے بی اے ، نائب ناظم کے لئے ایف اے اور کونسلر کے لئے میٹرک پاس ہونا ضروری قراردے دیا گیا ہے ،امید وار کا اپنے کاغذات نامزدگی کے ساتھ اپنی اسناد کو منسلک کرنا لازمی ہوگا۔

شہریوں نے امید ظاہر کی ہے کہ نئے نظا م کے تحت ہونے والے بلدیاتی انتخابات سے تبدیلی رونما ہوگی اور روایتی سیاست سے چھٹکارہ حاصل ہوگا، نئے پڑھے لکھے نوجوان شہریوں کے حقوق کیلئے بہتر طریقے سے خدمات سرانجام دے سکیں گے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.