رورل ہیلتھ سنٹر جلالپورشریف میں ڈاکٹر اور ڈسپنسر کی غفلت سے نوجوان جاں بحق

0

جلالپورشریف/ جہلم: رورل ہیلتھ سینٹر جلالپور شریف میں جنگل کا قانون نافذ ڈسپنسر نے ڈاکٹر کا روپ دھارلیا ، مریض ذلیل و خوار ،جلالپور شریف کے رورل ہیلتھ سینٹر میں تعینات میڈیکل آفیسر نے مریضوں کا علاج معالجہ کرنے کی بجائے مریضوں کو ڈسپنسر کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ۔

جلالپور شریف کے رہائشی نوجوان کو علاج معالجہ کی غرض سے رورل ہیلتھ سینٹر لایا گیا جہاں ڈسپنسر نے مریض کا علاج کرنے کی بجائے لواحقین کو بتایا کہ نوجوان جاں بحق ہو چکاہے ، لواحقین نے اصرارکیا کہ ڈاکٹر کو بلائیں تو اس نے صاف انکار کردیا،جس کیوجہ سے نوجوان تڑپ تڑپ کر والدین کی آنکھوں کے سامنے زندگی کی بازی ہار گیا۔

اس موقع پر لواحقین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جہلم ، سی ای او ہیلتھ سے مطالبہ کیاہے کہ رورل ہیلتھ سینٹر جلالپورشریف میں نافذ جنگل کے قانون کے خاتمے کے لئے کارروائی عمل میں لائی جائے اور میڈیکل آفیسر کی انکوائری کروائی جائے جرم ثابت ہونے پر رورل ہیلتھ سینٹر کے ڈاکٹر اور ڈسپنسر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروایا جائے تاکہ رورل ہیلتھ سینٹر میں نافذ جنگل کے قانون کا خاتمہ ممکن ہو سکے ۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.