Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

قیامت خیز گرمی میں اندھا دھند لوڈشیڈنگ، روزہ داروں کا براحال، کنویں کا پانی خشک

0

جہلم: قیامت خیز گرمی میں اندھا دھند لوڈشیڈنگ ، روزہ داروں کا براحال، کنویں کا پانی خشک ، شہر ی پریشان ، موسم گرما کی دن بدن بڑھتی ہوئی شدت اور درجہ حرارت کے 44ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جانے پر شہریوں کا بڑا حال ہو گیا ہے ۔

قیامت خیز گرمی میں واپڈ احکام نے اپنی ہٹ دھرمی کی روش برقرار رکھتے ہوئے ہر گھنٹے کے بعد گھنٹہ بجلی بند کرنے کا سلسلہ بنا رکھا ہے ماہ رمضان المبارک میں گرمی اور پیاس کی شدت کے ساتھ ساتھ لوڈ شیڈنگ کے مزید بیڑہ غرق کر دیا ہے اور شہری اس صورتحال سے سخت پریشان نظر آتے ہیں ایک طر ف موسم او ر واپڈ اکے گٹھ جوڑ نے شہریوں کا جینا محال کر رکھا ہے۔

دوسری طرف شہر کے اکثر علاقوں میں کنویں خشک ہو جانے سے پانی کی کمی کا مسئلہ سراٹھاتا نظرآتا ہے، باغ محلہ، شمالی محلہ، نیا محلہ اور دیگر علاقوں میں زیر زمین پانی انتہائی گہرائی میں چلا گیا ہے جس سے روز مرہ کے استعمال کے لئے پانی کی کمی نے شہریو ں کیلئے گرم ترین موسم میں نئی مصیبت کھڑی کر دی ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.