تحصیل پنڈدادنخان میں پٹرول کی غیر قانونی فروخت کا سلسلہ نہ رک سکا

0

پنڈدادنخان: تحصیل پنڈدادنخان میں پٹرول کی غیر قانونی فروخت کا سلسلہ نہ رک سکا،انسانی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ، شہری اور دیہی حلقوں میں مبینہ طور پر پٹرول کی فروخت کا غیر قانونی دھندہ عرصہ دراز سے جاری۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں جگہ جگہ غیر قانونی پٹرول فروخت ہونے کیوجہ سے انسانی زندگیوں کو بھی شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں، کھلے عام غیر قانونی پٹرول فروخت کرنیوالے عناصر نہ صرف پٹرول مہنگے داموں فروخت کر تے ہیں بلکہ پٹرول میں ملاوٹ کرکے موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے انجنوں کو ناکارہ کرنے میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

شہری اور دیہی علاقوں کا جائزہ لیا جائے تو پنڈدادنخان جہلم روڈپر درجنوں مقامات پر ایسی غیر قانونی ایجنسیاں کھلی ہوئی ہیں جہاں غیر قانونی طریقوں سے ناقص و غیر معیاری پٹرول فروخت کیا جارہا ہے ، بااثردکانداروںنے محکمہ سول ڈیفنس کے ملازمین کی آشیر باد پر بوتلوں میں پٹرول ڈال کر بلا خوف و خطر فروخت کر رہے ہیں ۔

عوامی ،سماجی ، رفاعی ، فلاحی حلقوں کے عمائدین نے ، ڈپٹی کمشنر جہلم ، ڈی پی او جہلم و دیگر ارباب اختیار سے پٹرول کی غیر قانونی فروخت میں ملوث عناصر اور ان کی پشت پناہی کرنے والے محکمہ سول ڈیفنس کے افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.