Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

محکمہ داخلہ پنجاب نے ضلع جہلم میں ہیلی کیم اور ڈرون کیمروں پر پابندی عائد کر دی

0

جہلم: محکمہ داخلہ پنجاب نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ضلع جہلم میں ڈرون اور ہیلی کیم پر پابندی عائد کر دی گئی۔

محکمہ کی جانب سے جاری کردہ مراسلہ کے مطابق سکیورٹی خدشات کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کرتے ڈرون، کیمروں، کواڈ کاپٹر اور ہیلی کیم کے استعمال پر بھی پابندی عائد کردی ہے ۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع جہلم میں دفعہ 144 وفاقی وزارت داخلہ کی ہدایت پر نافذ کی گئی ہے جب کہ ہیلی کیم اور ڈرون کیمروں کے ذریعے جلسے جلوسوں میں ان کے استعمال پر بھی سختی سے پابندی ہوگی۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن دفعہ 144 کے تحت مورخہ30ستمبر 2018 تک عمل درآمد رہے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.