بیگم کلثوم نواز ایک بہادر اور جرات مند خاتون تھیں۔ محمد یوسف جہلمی

0

جہلم: بیگم کلثوم نواز ایک بہادر اور جرات مند خاتون تھیں ،انہوں نے آمریت کے دور میں بہادری کی مثالیں قائم کیں ۔

ان خیالات کااظہار ممتاز شاعر و دانشور محمد یوسف جہلمی نے ان کی وفات پر گہرے دکھ کااظہار کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز نے جس طرح ایک خاتون اول ہونے کے ناطے سے مسلم لیگ ن کے تمام کارکنوں کو سہارا دیا جس کی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز ایک باہمت اور بہادر خاتون تھیں جنہوں نے مشکلات کا ڈٹ کرمقابلہ کیا ۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اور ان کے لواحقین کو صبر عطا کرے کیونکہ ان کا خلا صدیوں تک پورا نہیں ہو سکے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.