محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا جہلم میں کریک ڈاؤن، سو سے زائد گاڑیاں تھانوں میں بند

0

جہلم: ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی کی ہدایت پر جہلم میں تشکیل دی گئی ٹیموں کی کاروائیاں،سو سے زائد گاڑیاں تھانوں میں بند،ڈائریکٹر جنرل ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن اکرم اشرف گوندل کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر جہلم ملک محمد سلیم کی نگرانی میں ٹوکن کی عدم ادائیگی اور نامکمل کاغذات پر ضلع بھر میں کریک ڈاؤن کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جیسا کہ راولپنڈی ڈویژن میں ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اکرم اشرف گوندل کی ہدایت پر نامکمل کاغذات اور ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والے گاڑیوں کے مالکان کیخلاف مہم شروع کی گئی ہے۔

جہلم میں بھی ڈسڑکٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر ملک محمد سلیم کی نگرانی میں ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ان ٹیموں نے ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں میں نامکمل کاغذات اور ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والے گاڑیوں کے مالکان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ان کی سو سے زائد گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کر دیاہے۔

ڈسٹرکٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر جہلم ملک محمد سلیم نے میڈیا کے نمائندوں کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بلاتفریق کاروائی کی جارہی ہے بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کی حوصلہ شکنی اس لیے بھی ضروری ہے کہ جرائم پیشہ عناصر ایسی گاڑیوں کا استعمال کرتے ہیں ۔اس مہم سے نہ صرف ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی ہوگی بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ریونیو میں بھی اضافہ ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.