بڑاگواہ تا سلحال پوٹھہ روڈ کھنڈرات میں تبدیل، مسافر منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنے پر مجبور

0

ڈومیلی: بڑاگواہ تا سلحال پوٹھہ روڈ کھنڈرات میں تبدیل،مسافر منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنے پر مجبور، بارش کے دنوں نے میں پوٹھہ چوہدریاں کا دوسرے دیہاتوں اور شہر سے رابطہ منقطع ہو جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس ترقی یافتہ دور میں ایک ایسا علاقہ بھی ہے جہاں سڑک ہی نہیں ہے،یہ علاقہ تحصیل سوہاوہ تھانہ ڈومیلی یونین کونسل نگیال کا گاؤں پوٹھہ ہے جو ٹلہ جوگیاں کے پہاڑوں کے نیچے واقع ہے،اس گاؤں کو بڑاگواہ سے سلحال اور سلحال سے پھر پوٹھہ تک روڈ ملاتی ہے لیکن کئی حکومتیں گزری کسی نے بھی اس سڑک پر توجہ نہیں دی۔

بڑاگواہ تا سلحال تک پہلے روڈ پکی تھی لیکن کئی سال گزر گئے ہیں وہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جگہ جگہ گہرے گھڑے پڑھ گئے ہیںمسافرمنٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنے پر مجبور ہیں،اسکے علاوہ سلحال تا پوٹھہ تک جوسٹر ک ہے وہ شروع سے ہی نہیں بنی، بارش کے دنوں میں اس گاؤں کا رابطہ دوسرے دیہاتوں سے کٹ جاتا ہے سکول اور سرکاری دفاترجانے والے افراد نہیں جا پاتے، سلحال اور پوٹھہ کے درمیان ایک برساتی نالہ بھی ہے ،سلحال سے پوٹھہ تک کا سارہ راستہ برساتی نالہ سے گزرکے جاتا ہے۔

اہلیان علاقہ نے کہا ہے کہ سابقہ حکومتوں نے ہمارے گاؤں پر کوئی توجہ نہیں دی، ہمارا پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اور مقامی ایم پی اے راجہ یاور کمال،سبرینہ جاوید اورایم این اے چوہدری فرخ الطاف سے مطالبہ ہے کہ ہمارے ان مسائل کو بھی حل کیا جائے ،تاکہ ہماری مشکلات دور ہوسکیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.