Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

ن لیگ کو سیاست سیکھنے کیلئے زرداری جیسا استاد ڈھونڈنا چاہئے۔ چوہدری تسنیم ناصر

سینٹ الیکشن نے شیر کو گیڈر بنا دیا، نمبر گیم کھیلنے والوں کے ساتھ ہاتھ ہو گیا ۔ صدر پیپلز پارٹی جہلم

0

جہلم: سینٹ الیکشن نے شیر کو گیڈر بنا دیا، ن لیگ کو سیاست سیکھنے کیلئے زرداری جیسا استاد ڈھونڈنا چاہئے، سینٹ الیکشن میں بلوچستان کو چیئرمینی دے کر فیڈریشن کو مضبوط کیا گیا۔

یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی ضلع جہلم کے صدر سابق ایم پی اے چوہدری تسنیم ناصر اقبال گجر نے سینٹ الیکشن کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ نمبر گیم کھیلنے والوں کے ساتھ ہاتھ ہو گیا نواز لیگ کو سمجھ نہیں آرہی کہ یہ کیا ہوا ہے پوری پارٹی کو الزامات لگانے پر لگادیا گیا ہے شکست ہضم کرنا مشکل ہو گیا ہے ۔

چوہدری تسنیم ناصر نے کہا کہ بلوچستان معدنی وسائل سے بھرپور اور پاکستان کا رقبہ کے لحاظ سے سب سے بڑا صوبہ ہے لیکن اس صوبہ کو ستر سال سے نظرا نداز کیا گیا ، یہ کریڈٹ بھی پیپلزپارٹی کو جاتا ہے کہ اس نے رضا ربانی جیسے معتبر رہنما کی قربانی دے کر بلوچ بھائیوں کا بھر م رکھا اور ان کو ایک دفعہ پھر سے فیڈریشن کے ساتھ منسلک ہونے کا موقع فراہم کیا۔

چوہدری تسنیم ناصر نے کہا کہ یہ کامیابی پورے پاکستان کی کامیابی ہے گیڈروں کو بھاگنے کا راستہ نہیں ملا، اب الیکشن 2018میں بھی ان کا یہی حشر ہو گا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.