Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

جہلم انتظامیہ کی عدم توجہی، مویشی منڈیوں میں جانوروں اور بیوپاریوں کو مشکلات کا سامنا

0

جہلم: انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث مویشی منڈیوں میں جانوروں اور بیوپاریوں کو مشکلات کاسامنا، حکومتی سطح پر بیوپاریوں اور جانوروں کی سہولت کے لئے ضلعی انتظامیہ کوئی اقدامات نہ کر سکی ، شہری حلقوں کا ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق عید الاضحی کی آمد آمد ہے ، عیدالاضحی کی آمد کے سلسلہ کے پیش نظر ضلعی حکومت قربانی کے جانوروں کے بیوپاریوں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کر سکی، جادہ جی ٹی روڈ سے ملحقہ جگہ پر قربانی کے جانوروں کی بھرمار ہے اور مویشی منڈی میں سہولیات کے فقدان کے باعث جانوروں اور بیوپاریوں کے لئے پانی کا کوئی بندوبست نہیں ، جبکہ بیوپاریوں کو قیام کرنے میں بھی پریشانی کا سامنا ہے۔

خریداروں کے لئے پارکنگ کا انتظام موجود نہیں ، خریداروں اور بیوپاریوں کے لئے ٹوائلٹ کی سہولت بھی موجود نہیں جبکہ پینے کے پانی اور سیکورٹی سب سے بڑے مسئلے ہیں ، عید قرباں کو فقط 12دن باقی رہ گئے ہیں لیکن ضلعی انتظامیہ تینوں مویشی منڈیوں میں سرکاری سطح پر مویشیوں اور بیوپاریوں کو سہولیات فراہم کرنے میں بری طرح ناکام دکھائی دیتی ہے۔

شہری حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیاہے کہ مویشی منڈیوں میں شہریوں اور بیوپاریوں کے لئے دیگر سہولیات کے ساتھ ساتھ سیکورٹی کے مناسب انتظامات کئے جائیں تاکہ شہری بلا خوف و خطر خریداری کر سکیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.