مخلص کارکن پارٹی قیادت کے فیصلوں کا احترام کریں۔ چوہدری فرخ الطاف

0

دینہ: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماامیدوار حلقہ این اے 66 چوہدری فرخ الطاف نے کہا کہ تحریک انصاف اصولوں کی سربلندی اور جمہوریت کے استحکام کا نام ہے، مخلص کارکن تحریک انصاف کا سرمایہ ہیں ، پی ٹی آئی عوام کی حق تلفیوں کا راستہ روکنے کیلئے میدان ِعمل میں موجود ہے ، مخلص کارکنوں کی کسی بھی سطح پر حق تلفی نہیں ہونے دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار جہلم شہر کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے نوجوانوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے عوام کے حقوق کے تحفظ اور انہیں غاصبانہ پالیسیوں سے نجات دلانے کے لئے مسلسل 25 برس جدوجہد کی جس کے نتیجہ میں وطن عزیز سے جاگیردارانہ نظام کے خاتمہ کی راہیں ہموار ہوئیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ عام انتخابات میں سرزمین وطن پر سیاسی تبدیلی رونما ہوگی ، اور کسی سیاسی وڈیرے کو وطن عزیز کے غیور عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی جرات نہیں ہوگی ، مخلص کارکنوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ پارٹی قیادت کے فیصلوں کا احترام کریں اور اپنی تمام توانائیاں عمران خان کے ہاتھ مضبوط کرنے کے لئے وقف کر دیں ، انہوں نے ضلع جہلم کے پانچوں حلقوں سے پی ٹی آئی کے امیدواروں کی بھرپور انداز میں انتخابی مہم چلانے پر زور دیا ۔

چوہدری فرخ الطاف کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی انتخابی مہم کے دوران ضلع جہلم کے طول و عرض میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کو ملنے والی بھرپور عوامی پذیرائی کے باعث اس نظریاتی جماعت کی یقینی کامیابی کو چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی 26 کے امیدوار چوہدری ظفر اقبال ، چوہدری فرخ الطاف کے پی ایس، ڈاکٹر فضل الحق فضلی ، خادم اللہ بٹ، محمد عاصم کیانی ، ملک محمد جمیل ، سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.