واپڈا ملازمین نے مفت بجلی کی سہولت کو لوٹ مار بنادیا، اے سی، بجلی چولہوں کا استعمال معمول بن گیا

0

جہلم: واپڈا ملازمین نے مفت بجلی کی سہولت کو لوٹ مار بنادیا، کئی گھروں کو سپلائی کرکے پیسے جیبوں میں ڈالنے لگے، گھروں میں اے سی ، بجلی چولہوں کا استعمال معمول، واپڈا ملازم کی مفت بجلی کی سہولت ختم کرکے اربوں روپے کی بچت کی جاسکتی ہے شہریوں کامفت بجلی یونٹس فوری ختم کرنیکا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق پاور سیکٹرمیں اربوں روپے کے قرضہ جات کو کنٹرول کرنے کیلئے سب سے پہلے اقدام کے طور پر حکومت کو واپڈا ملازمین کی مفت بجلی کی سہولت ختم کرنی ہوگی یہ بات ضلع جہلم کے شہریوں نے بجلی بچت اور قرضہ جات کی ادائیگی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

شہریوں نے کہا کہ واپڈا ملازمین نے مفت بجلی سہولت کو لوٹ مار کا ذریعہ بنا لیا ہے اپنے گھروں میں اے سی ، بجلی سے چلنے والے چولہے اور ہیٹر وغیرہ انتہائی بے دردی سے استعمال کرتے ہیں جبکہ کئی ایک واپڈا ملازمین نے اپنے ارد گرد گھروں کو بھی بجلی کے کنکشن دے رکھے ہیں جن سے ہزاروں روپے ماہانہ بٹور کر گھروں کا خرچہ چلاتے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ غریب لوگوں پر بلوں اور ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کی بجائے حکومت فوری طور پر واپڈا ملازمین کی فری بجلی کی سہولت ختم کرئے اور ان کو بھی دیگر صارفین کی طرف مکمل بل بھیجے جائیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.