تھانہ صدر جہلم کے علاقوں میں منشیات فروشوں کا راج، منشیات کے استعمال سے کئی خاندان اجڑگئے

0

جہلم: تھانہ صدر کے علاقوں میں منشیات فروشوں کا راج ، منشیات کے استعمال سے کئی خاندان اجڑگئے، معاشرے میں بڑھتی ہوئی بے راہ روی اور نشے کی لت کو کنٹرول کرنے میں پولیس بے بس، عوامی حلقوں کا آر پی او راولپنڈی ، ڈی پی او جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقوں کالا گجراں ، مجاہدآباد، حسن آباد، مخدوم آباد، کولپور، چونترہ ، کھرالہ ، میں چرس، شراب ، نشہ آور انجکشن اور زہریلی گولیوں سمیت دیگر منشیات سرعام فروخت ہونے لگی ، ان نشہ آور انجکشن ، گولیوں اور چرس نے کئی خاندانوں کیء چشم و چراغ گل کر دیئے ، ان میں کئی گھروں کے واحد کفیل بھی شامل ہیں۔

شہریوں عمران، منور، فیضان، صارم ، سبحان، شہزاد، صائم ، نعمان سمیت دیگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نشہ اور انجکشن ، گولیوں ، اور چرس جیسی منشیات فروخت کرنے والے سرعام نوجوان کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں ، مگر ان کیخلاف کوئی ٹھوس کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی جس کے باعث منشیات فروش کھلے عام چرس، نشہ آور انجکشن اور گولیوں کی فروخت کررہے ہیں،

نوجوان دیدہ دلیری کے ساتھ گلیوں محلوں ، قبرستانوں میں بیٹھ کر منشیات کا بے دریغ استعمال کررہے ہیں ، مسلسل منشیات کے استعمال سے اس نشے کی لت میں مبتلا نوجوان کے جسم کے کئی حصے گل سڑجاتے ہیں ان کو دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے ، کہ آرپی اوراولپنڈی،ڈی پی او جہلم نوجوانوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے منشیات فروشوں کے خلاف متعلقہ تھانوں کی پولیس کوکارروائی کرنے کا پابند بنائیں تاکہ منشیات کی لعنت کا خاتمہ ممکن ہو سکے ۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.