گورنمنٹ چوہدری یامین باگڑی ٹیکنیکل کالج کے زیراہتمام گرین اینڈ کلین پاکستان ریلی کا انعقاد

0

پنڈدادنخان: گورنمنٹ چوہدری یامین باگڑی ٹیکنیکل کالج کے زیراہتمام گرین اینڈ کلین پاکستان ریلی کا اہتمام کیا گیا، ریلی علامہ اقبال پارک سے شروع ہوکر چوک محمدیہ شالیمار چوک ریلوے روڈ سے گزرتی ہوئی تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن آفس میں اختتام پذیر ہوئی۔

اس موقع پر مقررین نے اپنے خطابات میں صفائی اور پودوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جس حد تک ہو سکے اپنے اردگرد کی صفائی رکھیں اورہرشخص اپنے حصے کا ایک درخت لگائے تو پاکستان جنت نظیر بن سکتا ہے۔ ریلی کی قیادت چوہدری یامین باگڑی کالج کے پرنسپل معاذ سلیم نے کی۔

ریلی میں چیئرمین بلدیہ پنڈدادنخان ملک محسن، چیئرمین بلدیہ کھیوڑہ ملک فیصل، سابق چیئر مین بلدیہ ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی چوہدری یامین باگڑی، وائس پرنسپل یامین باگڑی کالج انجینئر رضوان احسن و دیگر عملہ کے علاوہ کالج کے سٹوڈنٹ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.