ضلع جہلم میں عام انتخابات کے حوالے سے سیاسی وفاداریاں بدلنے، روٹھوں کو منانے کا سلسلہ شروع

0

جہلم سمیت ضلع بھر میں عام انتخابات کے حوالے سے سیاسی وفاداریاں بدلنے ، روٹھوں کو منانے کا سلسلہ شروع، جبکہ پرانے شکاری نئے جال لیکر میدان میں اتر آئے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم ضلع بھر میں عام انتخابات 2018 کی گہما گہمی شروع ہو چکی ہے ، انتخابات کے لئے مختلف سیاسی جماعتوں کے دیرینہ کارکن اور اہم رہنماؤں کی طرف سے نظر انداز کئے جانے اور مختلف وجوہات پر ناراضگیوں کے باعث سیاسی وفاداریاں بدلی جارہی ہیں، سیاسی کارکن ایک جماعت سے دوسری جماعت میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔

انتخابی امیدواروں کی طرف سے روٹھے ووٹروں اورکارکنوں کو منانے کے لئے مختلف حربے استعمال کئے جارہے ہیں ، جہلم قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی 3 نشستوں کے لئے انتخابی گہما گہمی میں ووٹروز اپنے مطالبات منوانے کے لئے امیدواروں کے سامنے فی الحال ڈٹے ہوئے ہیں اور امیدوار ووٹروں کی فرمائشیں پوری کرنے کی جھوٹی طفل تسلیاں دیکر ہمدردیاں حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

سابق حکمران جماعت کے ممبرا ن قومی و صوبائی اسمبلی نے چند ماہ قبل جو فنڈز منظور کروائے تھے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد اندرون شہر اور مضافاتی علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کروا دیا ہے ۔

دوسری جانب ٹھیکیدار سابق ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کے ترقیاتی کاموں کو ایمانداری سے کرنے کی بجائے ناقص و غیر معیاری میٹریل کا استعمال کرکے خانہ پوری کرنے میں مگن ہیں۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.