کھیوڑہ پولیس کی کارروائی، دوران گشت مشکوک شخص سے اسلحہ برآمد

0

پنڈدادنخان: کھیوڑہ پولیس کی کارروائی، دوران گشت مشکوک شخص سے اسلحہ برآمد، ملزم گرفتار، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو تھانے منتقل کر دیا۔

تفصیل کے مطابق اے ایس آئی محمد ریاض اپنی ٹیم کے ہمراہ شہر کے مرکزی چوک شمامہ پر روٹین گشت پر تھا کہ ڈنڈوت روڑ سے ایک شخص پیدل چلتا ہوا آرہا تو جو پولیس کو دیکھتے ہی الٹے قدموں واپس ہوگیا اس کی مشکوک حرکت کو دیکھتے ہوئے پولیس اہلکاروں نے پیچھا کر کے اسے پکڑ ا تو اس کے کندھے سے بارہ بور شارٹ گن لٹک رہی تھی جو لوڈ تھی۔

پڑتال کرنے پر پتا چلا کہ اس کے پاس گن کا لائسنس نہیں ہے شناخت پڑتال میں مجرم کا نام فاروق حسین ولد نثار عباس سکنہ محلہ پیر بخش قوم اعوان ہے،پولیس نے ناجائز اسلحہ قبضے میں لیتے ہوئے ایف آئی آر درج کر کے مزید کارروائی کے لیے مجرم کو تھانے منتقل کردیا۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.