پنڈدادنخان کے علاقہ ہرن پور میں شاہ خالد فاؤنڈیشن کے زیر انتظام فری آئی کیمپ کا انعقاد

0

جلالپورشریف: شاہ خالد فاونڈیشن کے زیر انتظام تحصیل پنڈدادن خان کے علاقہ ہرن پور میں فری آئی کیمپ کا انعقاد،غریب اور مستحق افراد نے بھر پور فائدہ ملا،اہل علاقہ

تفصیلات کے مطابق ،تحصیل پنڈدادنخان کے علاقہ ہرن پور میں شاہ فاونڈیشن کے زیر انتظام فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقہ بھر سے 350سے زائد افراد کا معائنہ کیا گیااور مرد ،و خواتین کے علاوہ بچوں بزرگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور فری معائنہ اور فری ادویات دی گئیں۔

اس موقع پر سید عمر رضوان شاہ نے مکمل تعاون پر سید کامران پیرزادہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا میں اور میرے برادران ایسے ہی والد بزرگوار سید خالد محمود شاہ صاحب (مرحوم) کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے نیک اور بامقصد کاموں کو جاری رکھیں گے اور علاقہ کے عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں گے۔

انہوں نے اپنی ٹیم کے ممبران کی کاوشوں کو سراہا جنہوں نے اپنی انتھک محنت سے نیکی کے اس کام کو پایاتکمیل تک پہنچایا اور علاقہ کی عوام نے شاہ خالد فاونڈیشن کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.