یوم آزادی کی تیاریاں، دوکاندار بچوں اور والدین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے

0

پنڈدادنخان (چوہدری رفیق)یوم آزادی کی تیاریاں، دوکاندار بچوں اور والدین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے ۔پنڈدادنخان انتظامیہ خاموش تماشائی اسسٹنٹ کمشنر دوکانداروں کے خلاف فوری کاروائی کرے۔ چوہدری ندیم اسلم ،ملک لیاقت اعوان آف سوڈی ،راجہ بشارت ،چوہدری رفیق ،چوہدری صداقت نور ٹریڈرز ،چوہدری زبیر گادی ،محمد فیصل باٹا ،چوہدری سرور،چوہدری سعد الرحمن آف کوٹلہ ،چوہدری بلال آف سعودیہ و دیگر سماجی ورکر ز کی اپیل ۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے دوکانداروں نے ناجائز منافع خوری کی حدیں کراس کرتے ہوئے قومی تہوار 14اگست آزادی مبارک کی آڑ میں 30سے 40روپے والا قومی سبز حلالی پرچم 800روپے سے 1000روپے تک فروخت کرنے لگے ۔14اگست کے سٹیکر ،بیج ،کیپ کی قیمتوں میں خود ساختہ مہنگائی اور منافع خوری کرتے ہوئے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں ۔جو محب وطن بچوں والدین اور عوام کے ساتھ سراسر زیادتی ہے ۔

پنڈدادنخان کے عوام اور سماجی ورکرز نے ڈی سی جہلم سے اپیل کی ہے کہ تہوار مذہبی ہو یا قومی شہر کے متعدد دوکانداروں کی مناپلی کی وجہ سے خود ساختہ مہنگائی سے عوام کو لٹنے سے بچایا جائے اور دوکانداروں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.