بڑاگواہ اور گردونواح میں آوارہ کتوں کی بھرمار، سکول کے بچوں میں خوف کی لہر

0

ڈومیلی: بڑاگواہ اور گردونواح میں آوارہ کتوں کی بھرمار، اردگرد کے دیہاتوں سے والے پیدل سکول کے بچوں میں خوف کی لہر ،اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ سے نوٹس کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق بڑاگواہ اور اس کے اردگرد کے میں آوارہ کتوں کی بھر مار ہے، بڑاگواہ کے قریب دیہاتوں سے آنے والے سکول کے بچوں اور عوام کو شدید مشکلات ہوتی ہیں، بچوں میں شدیدخوف پایا جاتاہے، آوارہ کتے کسی بڑی حادثے کا شکار بھی بن سکتے ہیں۔

اہلیان بڑاگواہ نے اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ سے مطالبہ کیا ہے کہ نوٹس لیکرمحکمہ صحت کوہدایات جاری کریں۔ بڑاگواہ میں آوارہ کتوں کو ختم کیا جائے اور کسی بڑے حادثے کے شکار سے بچ سکیں اور بچوں کے ذہنوں سے خوف نکل سکے ، یہ آوارہ کتے جس طرف نظر دورائیں نظر آتے ہیں، یہ آوارہ کتے بڑاگواہ پیٹرول پمپ کے اطراف،سلحال روڈ،خاص اڈا،میں بازارگھومتے رہتے ہیں، اسکے علاوہ کئی آوارہ کتے تریفک حادثے کا شکار بھی ہوئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.