طالبات کی تربیت اور آگاہی مہم کیلئے فاطمہ جناح یونیورسٹی اور ایس ایس ڈی او کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

0

پنڈدادنخان: فاطمہ جناح وومن یونیورسٹی اور ایس ایس ڈی او کے درمیان طالبات کی تربیت اور آگاہی مہم کے لئے معاہدہ پر دستخط ،فاطمہ جناح وومن یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر ثمینہ امین قادر اور ایس ایس ڈی او کے ڈائر یکٹر سید کوثر عباس نے معاہدے پر دستخط کئے ۔

تفصیلات کے مطابق مطابق سسٹین ایبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (ایس ایس ڈی او)اور فاطمہ جناح وومن یو نیورسٹی کے درمیان گزشتہ روز معاہدہ طے پایا گیا جس کے تحت ایس ایس ڈی او طالبات کی تربیت کے لئے مختلف انٹرن شپ پروگرامز کے ذریعے طالبات کو ملکی قوانین ،انسانی حقوق اور سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز (ایس ڈی جیز)سے متعلق طالبات کی تربیت کی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.