دینہ پولیس کی سماج دشمن عناصر کیخلاف بھر پور کارروائیاں، ملزمان گرفتار، چرس اور اسلحہ برآمد

0

دینہ: عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایات پر دینہ پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف بھر پورکارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے چرس اور ناجائز اسلحہ بمعہ روند برآمد کر کے مقدمات درج لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ دینہ کے نثار احمد ایس آئی /ایس ایچ او نے دوران گشت موٹر سائیکل سوار منشیات فروش احسان کیانی ولد محمد ملوک قوم جٹ سکنہ کرلاں تحصیل دینہ سے 1800گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ دینہ کے مظہر علی اے ایس آئی/پی ایچ پی نے دوران گشت ملزم محمد لائق کلھورو ولد محمد مطلب قوم کلہورو سکنہ کوٹ قاضی ضلع خیر پور صونہ سندھ سے 120گرام گردہ نما چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ دینہ کے مطلوب حسین ایس آئی نے دوران ناکہ بندی ملزم محمد اکرم ولد غلام حسین قوم راجپوت سکنہ سیکٹر Fبوہڑ کالونی نیو سٹی میر پور آزاد کشمیر سے پسٹل 30بور معہ 2روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ دینہ کے واجد حسین اے ایس آئی نے دوران چیکنگ و پڑتال کرایہ داران پایا کہ مسمی محمد ابراہیم ولد اللہ دتہ قوم مسلم شیخ سکنہ نواں لوک دھولہ سلانوالی برانچ ضلع سرگودھا جو کہ مکان ازان حاجی اظہر محمود ولد فضل کریم قوم آرائیں سکنہ چک الماس تحصیل دینہ میں بطور کرایہ دار رہائش پذیر ہے ۔ہر دو کس نے اس بابت نہ تو مقامی پولیس کو کوئی اطلاع دی ہے اور نہ ہی تھانہ میں اندراج کرایا ہے ۔ جن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.