امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد اشتہارات کا مقابلہ شروع

0

جہلم: کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد اشتہارات کا مقابلہ شروع، شہر میں تحریک انصا ف کے جہازی سائز فلیکس لگ گئے ن لیگی رہنما سوچ بچار میں مصروف ، ٹکٹوں کے معاملات فائنل ہونے پر اشتہارلگائے جائیں گے۔ ن لیگی ذرائع

جنرل الیکشن کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد شہریوں کو امیدوار او ر منشور سے آگاہ کرنے کیلئے جہازی سائز فلیکس سائن لگانے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور جہلم شہر کے مرکزی چوکوں میں تقریبا تمام ہورڈنگ بورڈز پر پاکستان تحریک انصا ف کی جانب سے نامزد امیدواروں چوہدری فواد حسین، چوہدری فرخ الطا ف اور چوہدری ظفر اقبال کے بینر نظرا ٓتے ہیں۔

دوسری جانب ن لیگ ضلع جہلم کی جانب سے قومی اسمبلی کیلئے ٹکٹوں کے اعلان میں تاخیر کے سبب ابھی تک امیدوار وں کے اشتہار نہیں لگائے گئے ہیں۔ اس حوالے سے ن لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ امیدواروں کے فائنل ہونے پر اشتہار مہم شروع کی جائے گی ۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.