Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

کھیوڑہ میں پینے کے صاف پانی ،صفائی اورصحت جیسی بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ ملک ظہیر الحسن

0

پنڈدادنخان: کھیوڑہ شہر کی ترقی کے جھوٹے دعوے کرنے والے خیالی دنیا سے باہر آئیں اور اپنے شہر کے مسائل دیکھیں ،کھیوڑہ شہر میں پینے کے صاف پانی ،صفائی اورصحت جیسی بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔

ان خیالات کا اظہار کھیوڑہ شہرکے نوجوان سیاسی و سماجی کارکن ملک ظہیر الحسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے شہر کو مسائلستان بنانے میں سب سے اہم کردار یہاں کی منتخب قیادت ہے جو دن رات کھیوڑہ شہر کی ترقی کے دعوے کرتے تھکتے نہیں کیا ان کو شہر بھر میں گندگی کے ڈھیر ٹوٹ پھوٹ کا شکار گلیاں نالیاں نہیں نظر آتیں اگر نہیں نظر آتی تو میرے ساتھ پورے شہر کا سروے کریں ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری مائیں بہنیں آج بھی سروں پر گھڑے رکھے پانی بھر رہی ہیں لیکن مقامی انتظامیہ کو شرم نہیں آتی میٹھا پتن واٹر سپلائی اور بیلا واٹر سپلائی کا عوام کو کیا فائدہ ہوا ؟شہر کے کھیل کے میدان بھی ویران ہوگئے ہیں ایک سال سے زیادہ عرصہ ہوگیا ہے گورنمنٹ ہائی سکول گراؤنڈ کو سٹیڈیم بنانے والے گراؤنڈ کو تعمیر کے نام پر تباہ وبرباد کر کہ کہاں غائب ہوگئے ہیں عرصہ دراز سے کام روک دیا گیا ہے اسطرح ہاکی گراؤنڈ کا بھی یہ ہی حال ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ نالے نالیاں نہ ہونے کی وجہ سے قریبی محلوں کی آبادی کا استعمال شدہ گندا پانی گراؤنڈ میں کھڑا رہتا ہے جس کے بارے میں متعدد بار چیئرمین میونسپل کمیٹی کھیوڑہ کو آگاہ کیا گیا لیکن انہوں نے اپنی روائتی بے حسی برقرار رکھتے ہوئے کو عملی اقدام نہیں کیا ہر بار لولی پاپ دے کر ٹال دیا جاتا ہے اگر انتظامیہ کا رویہ ایسا ہی رہا تو حالیہ انتخابات کی طرح مستقبل میں بھی عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے ایسی نااہل قیادت کو مسترد کریں گے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.