دینہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، 5 ملزمان گرفتار

0

دینہ:سید مصطفٰی تنویر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایات پر دینہ پولیس نے بدرویگان کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے،3عدد بکرے،چرس اور 20لیٹر شراب برآمد کر لی۔

تھانہ دینہ کے اظہر اقبال ٹی /اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم محمد فہیم الیاس ولد محمدیوسف سکنہ کنتریلی حال نور محلہ دینہ سے390گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ دینہ کے محمد سجاد اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم محمد امتیاز عرف تاجا ولد محمد رزاق سکنہ نئی آبادی سید حسین تحصیل دینہ ضلع جہلم سے 20لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ دینہ کے شکیل آفتاب ٹی/اے ایس آئی نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے گاڑی نمبری QE/984 XLI جس میں 3ملزمان سوار تھے۔تلاشی لینے پر تین بکرے جنکی مالیت مبلغ۔90000روپے ہے۔برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔جنکو بعد از قانونی کاروائی اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.