Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

جب تک معاشرتی ناانصافیاں ہوتی رہیں گی تو یقینا حبیب جالب زندہ رہیں گے۔ راجہ شکیل احمد

0

جہلم: جب تک معاشرتی ناانصافیاں ہوتی رہیں گی تو یقینا حبیب جالب زندہ رہیں گے۔

ان خیالات کااظہار پنجاب بار کونسل کے سابق رکن راجہ شکیل احمد ایڈووکیٹ نے حبیب جالب کی 25ویں برسی منانے کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر راجہ فاروق رضا،راجہ ظفراقبال،محمد ایوب چوہان،ملک عبدالغفور لالہ کے علاوہ سینکڑوں معززین شہر موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں انصاف نہ ملنے پر غربت،افلاس،بیروزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ قوم مایوسی کا شکار ہے۔ان حالات میں انقلابی شاعر حبیب جالب کی شاعری لوگوں میں شعور اور جذبہ پیدا کررہی ہے اور ان کا کلام آج کے حالات کی عکاسی کرتا ہے کیونکہ نوجوانوں میں بے روزگاری جبکہ طرز تعلیم میں تفریق اخلاقی اقدار میں فقدان اور نااہل لوگوں کی حکمرانی کی ترجمانی کرتا ہے جسے حکومت کو دور کرنا ہوگا ۔

اس موقع پر مرحوم حبیب جالب کیلئے دعائے مغفرت کی گئی اور ان کی ملکی اور قومی خدمات کو خراج تحسین پیش کیاگیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.