ضلع جہلم کے شہریوں کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دیں گے۔ چوہدری فرخ الطاف

0

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف کے اعزاز میں سابق چیئرمین پبلک سیفٹی اینڈ پولیس کمپلینٹ صدرمرکزی انجمن تاجران چوہدری محمد عارف کی طرف سے ڈنر کا اہتمام کیا گیا ، ضلع جہلم سے سینکڑوں کی تعداد میں ووٹر سپورٹرز کی شرکت۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف کے اعزاز میں سابق چیئرمین پبلک سیفٹی اینڈ پولیس کمپیلینٹ صدرمرکزی انجمن تاجران چوہدری محمد عارف کی طرف سے نجی میرج ہال میں خاص و عام کے لئے ڈنرکا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کمیٹی جہلم کی انتظامیہ ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن نہیں کروا رہی بلکہ غریب ریڑھی بانوں اور دکانداروں کے شٹر اور تھڑے توڑے جا رہے ہیں جس کی بھرپو ر الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پورے پنجاب میں سرکاری اراضی واگزار کروائی جارہی ہے بدقسمتی سے انتظامیہ نے جہلم میں 1 مرلہ بھی جگہ واگزار نہیں کروائی بلکہ پنجاب حکومت کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے شٹر اور تھڑے توڑے گئے ، انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم کے شہریوں کے ساتھ اس طرح کی زیادتی نہیں ہونے دیں گے ، اگر انتظامیہ نے روش تبدیل نہ کی تو مجبوراً ہمیں رکاوٹ بننا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کی انتظامیہ ہوش کے ناخن لے،محنت کشوں سے کارروبار چھیننے کی بجائے قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کریں ۔

اس موقع پر سابق ناظم بلدیہ جہلم خواجہ محمد آصف ، سابق ناظم بلدیہ پنڈدادنخان چوہدری عابد اشرف جوتانہ،سابق چیئرمین پبلک سیفٹی اینڈ پولیس کمپلینٹ صدر مرکزی انجمن تاجران چوہدری محمد عارف ، جہلم کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت خواجہ ناصر ڈار سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی اظہار خیال کیا جبکہ تقریب میں مسلم لیگ ن کے کونسلرز کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.