Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

عمران خان کی قیادت میں جہلم ضلع بھر کے تمام مسائل حل کریں گے۔ چوہدری فرخ الطاف

0

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نو منتخب ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اپنے منشور پر عمل درآمد کر کے ملک میں ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز کرنے جارہی ہے، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنے وکٹری خطاب میں جس عزم کا اظہار کیا، اس سے پاکستانی عوام اور بڑے بڑے دانشوروں کو اس بات کا اندازہ ہو گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف صحیح معنوں میں نئے پاکستان کی بنیاد رکھنے جارہی ہے ۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار ضلع جہلم کے مختلف علاقوں سے مبارک دینے کے لئے آئے ہوئے اپنے ووٹروں اور سپوٹروں سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر نو منتخب ممبر صوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال، چوہدری ظفر اقبال سمیت مختلف یونین کونسلوں کے چیئرمینز وائس چیئرمینز،کونسلروں اور علاقے کے عوام کی ایک بڑی تعداد موجود تھی جو انہیں ان کی تاریخی کامیابی پر مبارک باد دینے آئے ہوئے تھے۔

نو منتخب ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف نے اس موقع پر کہا کہ اس سے قبل جس طرح ذاتی حرص و حوس میں قومی خزانے کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا اور ملکی معیشت کو تباہ و برباد کیا گیااس کے ازالے کے لئے پاکستان تحریک انصاف اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کار لائے گی۔

چوہدری فرخ الطاف نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اب حقیقی تبدیلی کا آغاز ہو چکا ہے ، انشاء اللہ عمران خان کی قیادت میں جہلم ضلع بھر کے تمام مسائل حل کر یں گے،ضلع جہلم سے کرپشن کا خاتمہ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ وطن عزیز قرضوں کے بوجھ تلے دبا ہواہے پاکستان کے قرضے ختم کئے جائیں گے ، ضلع جہلم کی غیور عوام نے تحریک انصاف کے امیدواروں پراعتماد کا اظہار کر کے ثابت کر دیا ہے کہ ضلع جہلم کی عوام وطن عزیز کو لوٹنے والوں کو پسند نہیں کرتی، ضلع جہلم میں ترقیاتی کاموں کا آغاذ کریں گے اور شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جائیں گے اور یہ ثابت کریں گے کہ پی ٹی آئی حقیقت میں ایک جمہوری پارٹی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.