چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کھیوڑہ تجاوزات کے خلاف آپریشن میرٹ پر کریں۔ ملک قمر جوتانیہ

0

کھیوڑہ: چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کھیوڑہ تجاوزات کے خلاف آپریشن میرٹ پر کریں، تجاوزات کے نام پر لوگوں کے پالتوجانوروں کو گرفتار کرنا عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار میونسپل کمیٹی کھیوڑہ کے جنرل کونسلر ملک قمر جوتانیہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ناجائز تجاوازات ختم کرنا حکومت کی اچھی کاوش ہے لیکن میونسپل کمیٹی کھیوڑہ کے چند لوگوں کی ملی بھگت سے تجاوزات کی آڑ میں عوام کو نقصان پہنچانا اور پالتوجانوروں کو گلی محلوں سے اُٹھا کر جرمانے کرنا عوام کے ساتھ ظلم ہے جو ہم کسی صورت بھی برداشت نہیں کریں۔

میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر ملک عامر کھیوڑہ کے عوام کے ساتھ ناانصافی کر رہے ہیں ہم اُنکو ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن سے نہیں روک رہے لیکن اس کا یہ مطلب بھی نہیں کے وہ گلی محلوں میں جاکر لوگوں کے پالتوجانور چار پائیاں اور دیگر چیزیں اُٹھا کر غریب عوام کو جرمانے کریں۔

انہوں نے کہا کہ میں چیف جسٹس آف پاکستا ن ،وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کرتا ہوں کے وہ چیف آفیسر کھیوڑہ ملک عامر کے اس اقدام کے خلاف ایکشن لیں اور محکمانہ کاروائی کریں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.