Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

عید الفطر کے موقع پر اپنے ارد گرد ضرورت مندوں کا بھی خیال کریں۔ ملک سعد سعدی

0

جہلم: رمضان کریم الوداع ہو رہا ہے اللہ کریم سب کے روزے اور عبادات اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے عید الفطر کے موقع پر اپنے ارد گرد ضرورت مندوں کا بھی خیال کریں تاکہ وہ بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہو سکیں ۔

ان خیالات کا اظہار نوجوان سیاسی و سماجی راہنماء ملک سعد عرف سعدی ملک نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہازندگی محدود ہے سب کچھ اس دنیا میں چھوڑ کر جانا ہے ہم سب کو چاہیے کہ خوشی کے لمحات بے سہارا اور غریب افراد کو شامل کریں کوئی والد بچوں کی خوشی پوری نہ کرنے پر خود کشی کرنے پے مجبور نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ نماز عید ادا کرنے کے بعد ہماری حفاظت پر معمور پاک فوج،رینجر اورپولیس فورس کے جوانوں سے ضرور عید ملیں وہ اپنے ماں باپ بہن بھائی بیوی بچوں سے دور رہ کر ہماری خوشیوں کو پوائنٹ طریقہ سے منانے کے لیے سیکورٹی فرائض سر انجام دیتے ہیں انکو بھی اس موقع پر سینے سے لگائیں وطن عزیز کی ترقی خوشحالی اور امن و امان کے لیے دعا کریں۔

سعدی ملک نے مزید کہا کہ عید کا تہوار ہمیں امن،بھائی چارے کا درس دیتا ہے ہم سبکو چاہیے کہ صدقہ،خیرات،زکواۃ اور فطرانہ مستحق افراد تک پہنچائیں اور اس پر سب سے زیادہ حق قریبی رشتہ داروں،پڑوسیوں کا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.