Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

عباس پورہ میں بجلی چور کے گھرپر واپڈا حکام کا چھاپہ، بجلی چوری پکڑی گئی

0

جہلم: عباس پورہ میں رفیق نامی بجلی چور کے گھرپر واپڈا حکام کا چھاپہ، بجلی چوری پکڑی گئی،واپڈا حکام نے میٹر اتار کر تھانہ میں رپورٹ کر دی ،رفیق موقع سے فرار، نوسر باز کے خلا ف گزشتہ رمضان میں جعلی ہیلتھ انسپکٹر بن کر شہریوں کولوٹنے کا مقدمہ بھی درج ہو ا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق محلہ عباس پورہ میں رفیق ماچھی کے گھر گزشتہ روز واپڈا کی چھاپہ مار ٹیم نے ایس ڈی او خالد محمود کی قیادت میں ریڈ کرتے ہوئے ڈئرایکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، واپڈ احکام نے ڈئرایکٹ تاریں منقطع کرکے میٹر قبضہ میں لے لیا جبکہ اس موقع پررفیق ماچھی موقع سے فرار ہو گیا جبکہ واپڈ احکام نے بجلی چوری کرنے پر تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کروادیاہے۔

ایس ڈی ا و کا کہنا ہے کہ مذکورہ بجلی چور کے خلاف شکایات موصول ہونے پر چھاپہ مارا گیا تھا جہاں وہ براہ راست تاریں لگا کر گھر میں متعدد اے سی اور متعدد اشیاء پر بے دریغ بجلی استعمال کر رہا تھا جس پر اس کے خلا ف قانونی کاروائی شروع کر دی گئی ہے اس حوالے سے معلوم ہو اہے کہ مذکورہ نوسر باز عرصہ دراز سے مختلف روپ دھار کر شہریوں کو لوٹنے کا دھندہ کر رہا ہے اور کچھ عرصہ سے لوکل اخبارات میں بطور رپورٹر تعارف کروا کے سادہ لوح شہریوں کو بے وقوف بنا رہا ہے ۔

یا د رہے کہ گزشتہ رمضان میں مذکورہ نوسر باز نے اپنے ایک ساتھی کے ساتھ مل کر جعلی ہیلتھ انسپکٹر بن کر متعدد دوکانوں پر چھاپے مارے اور بعد ازاں محکمہ صحت کے شکایات پر اس کے خلا ف مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا گیا تھا ۔شہریوں نے بجلی چورکو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.