جہلم اور پنڈدادنخان پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں، ملزمان گرفتار، منشیات برآمد

0

جہلم: عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایات پر جہلم اور پنڈدادنخان پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو دبوچ لیا جن کے قبضہ سے 475گرام چرس اور 5لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ پنڈدادنخان کے شہباز احمد ایس آئی نے دوران گشت ملزم اکرام اللہ ولد محمد اشرف سکنہ دتہ چوہڑ تحصیل و ضلع منڈی بہاؤالدین سے 5لیٹر شراب برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ صدر کے خادم حسین اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم امان اللہ ولد عزیزالرحمن سکنہ رشکی نوشہرہ حال گدر مردان شہر سے 475گرام چرس برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.