Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

صفدر سیٹھی کا الجلال ویلفیئر ٹرسٹ کا دورہ، بچوں میں عید کے تحائف تقسیم کئے

0

جہلم: شہر کی معروف سماجی و کارروباری شخصیت صفدر سیٹھی نے الجلال ویلفیئر ٹرسٹ کا دورہ کیا ، ڈاؤن سینڈروم بچوں اور اساتذہ میں عید کے کپڑے جوتے اورکھانے پینے کی اشیاء تقسیم کیں۔ ڈاؤن سینڈروم بچوں کے چہرے نئے کپڑے ، جوتے ، کھلونے دیکھ کر کھل اٹھے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر کی معروف سماجی و کارروباری شخصیت صفدر سیٹھی نے سابق روایت کو برقرار رکھتے ہوئے امسال بھی الجلال ویلفیئر ٹرسٹ کے ڈاؤن سینڈروم بچوں اور اساتذہ میں لاکھوں روپے کی امداد ی اشیاء جن میں رمضان فوڈ پیکج ،فطرانہ اور بچوں کے لئے عید گفٹس، کپڑے ، کھلونے ، جوتے وغیرہ شامل تھے تقسیم کئے۔

اس سلسلے میں الجلال ویلفیئر ٹرسٹ میں سماجی شخصیت صفدر سیٹھی کی طرف سے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں تمام بچوں ،اساتذہ سمیت ادارے کی انتظامیہ نے بھرپور شرکت کی، ڈاؤن سینڈروم بچوں اور اساتذہ میں عید کے کپڑے جوتے اورکھانے پینے کی اشیاء تقسیم کی گئیں ، جس سے بچوں ، اساتذہ اور الجلال ویلفیئر ٹرسٹ کی انتظامیہ سمیت تمام ملازمین میں خوشی کے لہر دوڑ گئی ۔

اس حوالے سے صفدر سیٹھی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ڈاؤن سینڈروم کے مرض میں مبتلا خصوصی بچے معاشرے کی خصوصی توجہ کے مستحق ہیں۔ ذہنی امراض سے متعلق آگاہی نہایت ضروری ہے تاکہ احتیاطی تدابیر اختیار کرکے مرض سے محفوظ رہا جا سکے۔ ذہنی وجسمانی طور پر صحت مند انسان ہی معاشرہ کی بھلائی کیلئے بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاسکتے ہیں۔ خصوصی بچے اہلیت اورقابلیت کے لحاظ سے کسی طوربھی نارمل بچوں سے کم نہیں۔ خصوصی بچوں کوتعلیم و تربیت کی بہترین سہولیات فراہم کر نے پر ڈاؤن سینڈروم کی انتظامیہ خراج تحسین کی مستحق ہے جو انہیں معاشرے کا مفید شہری بنانے میں بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میڈم نیلم سلطانہ خٹک نے کہا کہ انسانیت کی خدمت میں ہی عظمت ہے ، دکھی انسانیت کی خدمت کرنے سے ہم اللہ تعالی ٰ کی خوشنودی حاصل کر سکتے ہیں ، ہمیں اپنے عزیز و اقارب کو بھی اس نیک کام کی طرف راغب کرنا ہوگا تا کہ دکھی انسانیت کی خدمت بہتر انداز میں ہو سکے، مخیر حضرات کو چاہیے کہ ایسے اداروں کی مستقل بنیادوں پر سرپرستی کریں بلکہ وہ اسے اپنی زندگی کا شعار بنا لیں۔

الجلال ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی جلال اکبر ڈار نے معروف کارروباری شخصیت صفدر سیٹھی کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر الجلال ویلفیئر ٹرسٹ کی سربلندی کے لئے دعائیں کی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.