جہلم پولیس کی بڑی کارروائی، 150 لیٹر دیسی شراب کی سپلائی پکڑ لی

0

جہلم: تھانہ سول لائن پولیس کی بڑی کارروائی، 150 لیٹر دیسی شراب کی سپلائی پکڑ لی،گاڑی سمیت ایک ملزم گرفتار،دیسی شراب اسلام آباد سے جہلم ڈرم میں مختلف جگہوں پر سپلائی ہونی تھی، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن پولیس کے سب انسپکٹر راجہ سرفراز اور اے ایس آئی فرخ ڈار نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بڑی کاروائی کرتے ہوئے محمدی چوک سے دیسی شراب برآمد کر لی ۔

سب انسپکٹر راجہ سرفراز کے مطابق کہ ایک پیلے رنگ کا کار جسکا نمبر LOW 533 ہے جو کہ شائد زمان ولد شوکت زمان سکنہ سید پور اسلام آباد چلا رہا تھا محمدی چوک کے مقام پر ہم نے ناکہ لگا رکھا تھا اسکو مشکوک سمجھ کر اس کی تلاشی لی تو گاڑی میں 5 ڈرم دیسی شراب کے بھرے پڑے تھے ہم نے فوری گاڑی سمیت ملزم کو حراست میں لے لیا ۔

پولیس کے مطابق ملزم اسلام آباد سے جہلم میں شراب سپلائی کرنا تھی، تھانہ سول لائن پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.