Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

گول پور کی عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے، اہل علاقہ کا اسسٹنٹ کمشنر آفس میں دھرنا

0

پنڈدادنخان: محکمہ پبلک ہیلتھ پنڈدادنخان ماہ رمضان میں یونین کونسل گول پور کی عوام کے لیے وبال جان بن گیا ۔پورا گاؤں پانی کے قطرے قطرے کو ترس گیا اور پیاسے عوام کی بھاری تعداد نے چیئر مین ڈاکٹر نصیر کی قیادت میں اے سی آفس میں دھرنا دے دیا۔سابق ایم این اے راجہ مطلوب مہدی اے سی آفس پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے نواحی یونین کونسل گول پور جوکہ نڑومی ڈھن سکیم میں شامل ہیں گزشتہ پندرہ روز سے پانی کی سپلائی معطل ہے لیکن محکمہ ہیلتھ ٹس سے مس نہیں ہو رہا ہے۔

ماہ رمضان کے مقدس مہینہ میں بھی پندرہ دن بعد ایک گھنٹہ پانی کی سپلائی دی جاتی ہے۔ اس شدید گرمی میں یہ سہولت نہ ہونے کے برابر ہے گرمی کے ستائے ہوئے سینکڑوں عوام نے اپنے چیئر مین ڈاکٹر نصیر کی قیادت میں اسسٹنٹ کمشنر آفس میں احتجاج کیا ۔

سابق ایم این اے راجہ مطلوب مہدی بھی موقع پر پہنچ گئے عوام نے مذکرات کے دوران دودن کا وقت دیا ہے کہ پانی کی سپلائی کو فوری بہتر کیا جائے اگر پانی کی وجہ سے حالات کشیدہ ہوئے تو اس کی تمام تر ذمہ داری محکمہ ہیلتھ پر ہو گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.