تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں خدا کے لیے اب تو ملک پاکستان میں تبدیلی لے آؤ۔ علامہ صغیر نقشبندی

0

جہلم: جرم میں والد کی اعانت کرنے پر اگر مریم نواز کو قید بامشقت ہو سکتی ہے تو قتل کی اعانت کرنیوالے دہشت گردوں کو کب سزا دی جائیگی؟؟

ان خیالات کا اظہار نواحی گاؤ ں نوگراں کے رہائشی اورخطیب جامع مسجد غوثیہ شرقی محلہ علامہ حافظ صغیر نقشبندی نے اپنے ایک بیا ن میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں خدا کے لیے اب تو ملک پاکستان میں تبدیلی لے آؤ اور قاتلوں کو قرا ر واقع سزا دو۔

انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقدمہ نمبر 13/16تھانہ بنی گالہ اسلام آباد کے نامزدخطرناک دہشت گردشہزاد وقاص ولد گل زمان عباسی بمع دونوں ساتھیوںکو متعلقہ پولیس نے ابھی تک گرفتار نہیں کیا اور اس گھناؤنے ہولناک قتل کی اعانت کرنے والے ملزمان ڈاکٹر الفت عباسی، گل زمان عباسی اور مولوی شیر محمد کوپولیس گرفتار کر کے عدالت کب سزا سنائے گی۔

انہوں نے کہا کہ تبدیلی کانعرہ لگانے والے آنے والے وزیر اعظم عمران خان کو چاہیے کہ ملک پاکستان میں پولیس کے نظام میں ترامیم کی جائیں اور عدالتی نظام میں بھی خاطر خواہ تیزی لائیں۔اگر ایک کیس شروع ہو جائے تو زندگی ختم ہو جاتی ہے مگر کیس کی فائل جوں کی توں رہتی ہے۔

انہوں نے یہ امید ظاہر کی کہ پی ٹی آئی کے اعلیٰ حکام اس حوالے سے اپنے نعرہ کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے ۔انہوں نے حکومت وقت سے اپیل کی ہے کہ خدارا متعلقہ پولیس کے اعلیٰ حکام کو ہدایات جاری کی جائیں کہ مذکورہ قتل کے حوالے سے کارروائی عمل میں لا کر قاتلوں کو جلد از جلد سزا دی جائے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.