پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ اور بدترین لوڈشیڈنگ کی مذمت کرتے ہیں۔ سید ابرار حسین شاہ

0

جہلم:حالیہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ اوربدترین لوڈشیڈنگ عوام کے ساتھ انتہا درجہ کا ظلم ہے، ہم ان کی مذمت کرتے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی و سماجی شخصیت اورامیدوار برائے ممبر قومی اسمبلی حلقہ NA67 جہلم سید ابرار حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ یہ سب سابقہ نااہل اور کرپٹ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کا نتیجہ ہے جو عوام الناس کے ساتھ سرا سر ظلم ہے۔ان کے دعوے ہیں کہ ہم نے اتنے پاور پراجیکٹ لگائے تو کہاں ہے ان کی پیداوار ؟۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پالیسیوں کے نتائج بعد میں قوم دیکھ کر ہمیں یاد کرے گی ۔واقعی ایسا ہی ہے کہ ان کی بدترین ناقص اور کرپشن سے بھرپور پالیسیاں اب قوم کے سامنے بے نقاب ہو رہی ہیں ۔عوام تو پہلے ہی مہنگائی ،بے روزگاری ،بدحالی ،پانی کی قلت جیسے مسائل سے روز بروز پستے جا رہے ہیں ۔کوئی پرسان حال نہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کیسا نظام جمہوریت ہے۔اپنی پیشیاں گننے والوں کو بھوک پیاس ،غربت ،قتل و غارت سے گرنے والی لاشیں دکھائی کیوں نہیں دیتیں۔۔؟خدا کی بارگاہ میں بھی ہمیں جواب دینا ہے ۔وہاں کوئی وکیل ،بدمعاش یا وزیر مشیر نہیں بچا سکے گا ۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.