جامعہ حنفیہ تعلیم الاسلام جہلم کے 2 روزہ سالانہ جلسہ کی تیاریوں کے سلسلہ میں خصوصی اجلاس کا انعقاد

0

جہلم: ضلع جہلم کی مرکزی قدیمی دینی درسگاہ ، امام الہدیٰ شیخ التفسیرمولانا احمدعلی لاہوری رحمۃاللہ علیہ کے خلیفہ اجل ،مجاہدتحریک تحفظ ختم نبوت، خطیب جہلم مولاناعبداللطیف جہلمی رحمۃاللہ علیہ کی عظیم دینی یادگار،فرزندحضرت جہلمیؒ ترجمان اہل سنت مولانا قاری خبیب احمدعمر کی عمربھرکی عظیم دینی کاوشوں کامرکزجامعہ حنفیہ تعلیم الاسلام مدنی محلہ جہلم میں ہرسال تبلیغی اصلاحی سالانہ جلسہ برائے کارکردگی منعقد ہوتا ہے جس میں ملک بھرسے صف اول کے علماء ومشائخ عظام تشریف لاتے ہیں اورمختلف عنوانات پراپنے اپنے منفرداندازمیں بیانات ارشادفرماتے ہیں۔

امسال بھی مورخہ 24,25مارچ 2018ء بروزہفتہ اتوارانشاء اللہ العزیز 62واں دوروزہ سالانہ جلسہ حسب سابق شان و شوکت سے منعقدہورہاہے ۔سالانہ جلسہ سے پہلے کارکنان خدام کاایک پرہجوم مشاورتی اجلاس منعقدہوتاہے جس میں پروگرام کے قریباًتمام ترپہلوؤں پرگفتگواورخدام کارکنان کوان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیاجاتاہے ۔

یہ مشاورتی اجلاس گزشتہ روزمورخہ 12مارچ بروزسومواربعدنمازعشاء جامعہ حنفیہ تعلیم الاسلام جہلم میں منعقدہواجس میں نمونہ اسلاف،مفتی جامعہ مولانامفتی محمدشریف عابر، شیخ الحدیث جامعہ مولاناقاری ظفراقبال، مہتمم جامعہ مولاناقاری محمدابوبکرصدیق، استاذالحدیث مولانانوراشرف ہزاروی ، مولاناعبدالودود،مولانامحمدسعید،مولاناقاری حسین احمدمدنی ،مولاناقاری محمداسحاق فاروقی ، مولاناقاری شہزادقمر،مولاناعطاء اللہ طارق ، مولانامفتی محمدریاض ،صاحبزادہ قاری محمدعمرفاروق ،مولانا میاں محمد جہانگیر، مولانا محمد ولی سمیت ضلع بھرسے آئمہ وخطباء اوردیگرشعبہ جات سے تعلق رکھنے والے کثیرتعداد میں احباب اہل سنت نے شرکت کی ۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.