Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

جلالپورشریف کے رہائشی کی جانب سے حلقہ پٹواری کو قتل کی دھمکیاں، مقدمہ درج

0

جلالپورشریف: حلقہ پٹواری ملک خادم حسین سکنہ سروبہ کو جلالپورشریف کے رہائشی زاہد مغل کی پٹواری کو نازیبا اور فحاشہ گالیاں دینے اور قتل اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر بجرمD Telegraph act-25- ۔506ت پ کے تحت تھانہ جلالپورشریف میں مقدمہ درج۔

حلقہ پٹواری ملک خادم حسین نے اپنا موقف اختیار کرتے ہو ئے بتایا کہ میں محکمہ مال میں بطور پٹواری ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہوں اور حال تعینات جلالپورشریف میں ڈیوٹی سر انجام دے رہا ہوں مورخہ25-05-201کو میں اپنے دفتر جلالپورشریف میں ڈیوٹی پر موجود تھا کہ بوقت 11.48بجے دن میرے موبائل فون نمبر03062424786پر موبائل نمبر03170515849سے کال آئی میں نے فون اٹینڈ کیا ۔

فون کرنے والے نے کہا میں زاہد جلالپورشریف سے بول رہا ہوںمیں تم کو اپنے نمبر سے کال کررہا ہوں تم نے میرا فون اٹینڈ کیوں نہیں کیا اور ساتھ ہی مجھے ماں بہنوں کی نازیبا اور فحاشہ گالیاں دینے لگ گیا اور کہنے لگا کہ تم جلالپورشریف سے باہر نکلوں میں تمہیں زندہ نہیں چھوڑوں گا بلکہ تمہیں قتل کر دونگا۔

میں سرکاری ملازم ہوں جلالپورشریف اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہوں مجھے جانی و مالی نقصان ہونے شدید خدشہ ہے ،جس پر میں نے اپنے تحفظ کی خاطر تھانہ جلالپورشریف میں درخواست دائر کی جس پر تھانہ جلالپورشریف فوری نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.