کھیوڑہ شہر کے عوام کی برابری کے حقوق کی باتیں کرنے والے اپنی باتوں پر عمل بھی کریں۔ ملک عظیم

0

پنڈدادنخان: کھیوڑہ میں بہترین بنی بنائی گلیوں کو اکھاڑ کر وہی اینٹیں سول ہسپتال کے اندر چار دیواری پر لگائی جا رہی ہیں جبکہ شہر کی کئی گلیاں بری طرح ٹوٹ پھوٹ چکی ہیں ارباب اختیار فوری ایکشن لیں، کھیوڑہ شہر کے عوام کی برابری کے حقوق کی باتیں کرنے والے اپنی باتوں پر عمل بھی کریں ،من پسند اور تعلق کی بنا پر لوگوں کی گلیاں تعمیر کروائی جارہی ہیں جبکہ ان گلیوں سے اینٹیں اکھاڑ کر سول ہسپتال کے اندر دیوار تعمیر کی جا رہی ہے یہ کیسی برابری ہے؟۔

یہ گفتگو پی ٹی آئی رہنماملک عظیم سرور نے صحافیوں سے بمہ ثبوتوں کے ساتھ کی۔انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کھیوڑہ میں پورے شہر میں صرف اپنے گروپ کے لوگوں کے کام کیے جا رہے ہیں اور شہر بھر میں جو کام ہوئے ہیں ا ن سب میں انتہائی ناقص میٹریل کا استعمال کیا گیا ہے۔مین سڑک کھیوڑہ کی جو تعمیر کی گئی ہے اس ٹھیکیدار کو کسی نے پوچھنا ہی گورا نہیں کیا ہے اور اس طرح مارکیٹ روڈ والی سڑک بننے سے پہلے ہے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے یہ سڑکیں قومی خزانے کی خطیر رقم سے تعمیر کی گئی ہیں۔

انہوں نے وفاقی وزیر اور ایم این اے جہلم فواد چوہدری سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر کھیوڑہ میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کی انکوائری کروائی جائے اور فوری طور پر افسران کی ٹیم موقع پر بھیجی جائے کہ کس طرح بہترین بنی بنائی گلیوں کو اکھاڑ کر اس کی اینٹیں چار دیواری پر لگا ئی جا رہی ہیں ۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.