پی ٹی آئی ایک ناقابل شکست سیاسی قوت بن چکی ہے۔ ظفر اقبال، فضل الحق، خادم اللہ

0

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں امیدوار برائے صوبائی اسمبلی چوہدری ظفر اقبال ، ڈاکٹر فضل الحق فضلی ، خادم اللہ بٹ سمیت دیگر رہنماؤں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے مقامی قائدین میں اختلاف رائے کے باوجود یہ نظریاتی جماعت بدستور ایک ناقابل شکست سیاسی قوت بن چکی ہے ، ضلع جہلم قومی اسمبلی کے 2 صوبائی اسمبلی کے 3 حلقوں میں اس کی یقینی کامیابی کو چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر واقع کچہری روڈ پر پارٹی کارکنوں و عہدیداروں سے بات چیت کرتے ہوئے۔ انہوںنے کہا کہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہیں پی ٹی آئی ضلع جہلم کے مقامی اکابرین کے مابین پائے جانے والے معمولی اختلافات سے کسی دیگر سیاسی جماعت کو فائدہ اٹھانے کا موقع نہیں ملے گا، پی ٹی آئی کی قیادت حالات کا معمول پر لانے کے لئے کوشاں ہیں، اور وہ وقت دور نہیں جب ضلع جہلم کے تمام تحریک انصاف کے اکابرین ایک پلیٹ فارم پر کھڑے نظر آئیں گے۔

چوہدری ظفر اقبال نے بتایا کہ پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے کوئی ابہام نہیں پی ٹی آئی کی قیاد ت نے جن امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے ہیں یقینا بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے۔

ڈاکٹر فضل الحق فضلی نے کہا کہ ضلع جہلم کے مکینوں کے دل چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ دھڑکتے ہیں، اس دفعہ انتخابی معرکہ آرائی میں پی ٹی آئی کو کامیابی سے ہمکنار کریں گے ،2018 کے انتخابات میں ضلع جہلم کی غیور عوام کا فیصلہ پی ٹی آئی کے امیدواروں کے حق میں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مخالفین اپنی سازشوں ، منفی پراپیگنڈ ہ کے ذریعے عوام کے زہنوں کو تبدیل نہیں کر سکتے۔

خادم اللہ بٹ نے کہا کہ ضلع جہلم کے مکینوں کی محبتیں ہمارے اوپر قرض ہیں، اس قرض کو چکانے کے لئے پاکستان تحریک انصاف کے تمام امیدواراپنی تمام توانائیاں برائے کار لائیں گے ، جہلم کو پنجاب کے جدید شہروں کی صف میں کھڑا کرنا پی ٹی آئی کا نصب العین ہے ، کامیابی حاصل کرنے کے بعداس تاریخی شہر کی تقدیر بدل دی جائیگی۔

انہوں نے سکروٹنی کا عمل مکمل ہونے کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم کی عوام ہمارے ساتھ ہیں عوام کی حمایت سے بھر پور کامیابی حاصل کریں گے ۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.